پیر سے جمعہ (09:00 - 18:00)
info@bblawfirm.ae
+971 50 558 2221

مشق کے شعبہ جات

ہم کیا کرنے میں سب سے بہتر ہیں

مشق کے شعبہ جات

قانون برائے کاروباری ادارہ جات

اس شعبے میں ہماری ٹیم کا کردار محض کمپنی کی رجسٹریشن سے بڑھ کر ہے۔ اس کا آغاز ہمارے مؤکلان کے ساتھ اُن کے ممکنہ کاروباری منصوبوں کی نوعیت کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے مقصد سے ملاقاتوں سے ہوتا ہے۔ اس کے بعد، اپنی سرگرمیوں کی انجام دہی کے لیے کمپنی کی ترجیحی طرز کا انتخاب کیا جاتا ہے۔ کمپنی کی طرز کی منظوری ہونے کے بعد، ہم کمپنی کے شراکتی عہد نامے کا مسودہ تیار کرتے ہیں، جس پر متعلقہ فریق رجسٹریشن کی کاروائی کے حصے کے طور پر اسے جمع کروانے سے پہلے اس پر دستخط کرتے ہیں۔ اس کے بعد ہم متعلقہ حکام سے کمپنی کا ضروری لائسنس اور تجارتی رجسٹریشن حاصل کرتے ہیں۔

قانون برائے تجارت

متحدہ عرب امارات میں تجارت اور سرمایہ کاری کے پُرکشش ماحول، جہاں کاروباری سرگرمی قومی معیشت کے لیے ضروری ہے، کے باعث کاروباری حلقوں میں قانونی خدمات کی فراہمی ہماری فرم کی اہم پیشکشوں میں شامل ہے۔ ہم کمپنی کی تشکیل کے تمام مراحل میں کمپنیوں اور افراد کی نمائندگی کرتے ہیں، اُنہیں اُن کی مختلف سرگرمیوں کے لیے بہترین قانونی اختیارات فراہم کرتے ہیں.

قانون برائے دیوانی معاملات

دیوانی قانون اپنے اُن متنوع اور انتضامی اُصولوں کے ساتھ قانون کی تمام شاخوں کے لیے روحانی اساس کے طور پر کام کرتا ہے جو افراد اور قانونی اداروں کے روزمرہ کے دیوانی لین دین کو منظم کرتے ہیں۔ اس میں قانونی اثرات شامل ہیں جو افراد پر حقوق و ذمہ داریاں عائد کرتے ہیں اور اُن کی قانونی حیثیت کی وضاحت کرتے ہیں۔ دیوانی قانون یکے بعد دیگرے طریقہ کار اور قانونی طور پر طے شدہ مقررہ تاریخوں پر انحصار کرتا ہے جن پر مقدمہ کی پیروی کرتے وقت عملددرآمد کیا جانا چاہیے۔ ہمارے ہاں فوجداری قانون کی خصوصی ٹیم موجود ہے جو وسیع مہارت رکھتی ہے جو اُنہیں قانون کی تعمیل کرتے ہوئے اس طرح کے معاملات کو سنبھالنے اور ماہرانہ انداز میں نمٹانے کے لیے اہل بناتی ہے۔

قانون برائے فوجداری معاملات

ہماری ٹیم فوجداری عدالتوں میں دفاع اور قانونی چارہ جوئی کا وسیع اور جدید تجربہ رکھنے والے ماہرین پر مشتمل ہے۔ ہم دیوانی اور فوجداری حقوق کے مقدمات میں مدعا علیہان اور دعویداران، دونوں طرح کے مؤکلان کو ضروری خدمات فراہم کرتے ہیں، جس میں تھانوں اور سرکاری استغاثہ کی تحقیقات سے لے کر مقدمے کی سماعت تک جامع معاونت کی ایسی پیشکش شامل ہوتی ہے جس کا مقصد بہترین ممکنہ نتائج حاصل کرنا ہوتا ہے۔

تنظیم نو اور دیوالیہ پن

ہم، اپنے مؤکلان کے لیے قانونی مطالعات اور تجزیوں کی تیاری سے لے کر انہیں بحرانوں سے بچنے کے لیے ممکنہ حل فراہم کرنے تک، دیوالیہ پن کے نظام اور اس کے ضوابط سے متعلق مختلف کاروباروں میں اُن کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ہم دیوالیہ پن کی کارروائیوں کے لیے مناسب عدالتی راستے تلاش کرنے کے لیے ضروری تحقیق کرتے ہیں اور دیوالیہ پن سے متعلق حکام کے سامنے مؤکلوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔

قانون برائے ہوا بازی اور جہاز رانی

ہماری ٹیم معاہدوں کا مسودہ تیار کرنے اور جہاز رانی کے قانون سے متعلق تمام معاملات کو سنبھالنے میں مہارت رکھتی ہے۔ اس میں تاخیر، نقصانات، یا سامان کے ہونے والے نقصانات اور باربرداری کے خطرات، جیسا بھی حالات کا تقاضہ ہو، کے حوالے سے باربردار کی ذمہ داری شامل ہے۔ ہم مقامی بندرگاہوں میں بحری جہازوں کی گرفتاری کے معاملات بھی دیکھتے ہیں، مقبوضگی کی حجت کرتے ہیں، اور مقبوضگی کو ختم کروانے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ، ہم جہاز کے ٹھیکے اور جہاز کے رہن کے معاہدے تیار کرتے ہیں، اور رہن پر عمل درآمد کے طریقہ کار کا انتظام کرتے ہیں۔ ہم ماہرانہ طریقے سے جہازوں اور کارگو کے ساتھ ساتھ ضرر اور نقصانات کے نتیجے میں معاوضے کے دعووں سے متعلق بحری انشورنس سے متعلق تنازعات کا انتظام کرتے ہیں۔

قانون برائے کھیل

یہ دیکھتے ہوئے کہ کھیل طرز عمل اور امُور کو کنٹرول کرنے والے ضوابط کی حامل صنعت میں تبدیل ہو چکی ہیں، ہم کھیلوں کے شعبے میں مکمل قانونی خدمات فراہم کرتے ہیں۔ ان خدمات میں نشریاتی معاہدے اور دیگر قانونی مشاورتی خدمات شامل ہیں جو فیڈریشنز، کھیلوں کے اداروں، کلبوں، کھلاڑیوں اور کھیلوں کی تقریبات کے انتظام کے لیے ذمہ دار اداروں کو پیش کی جاتی ہیں۔

قرض کی وصولی

ہمارے پاس ایسے وکلاء کی ایک خصوصی ٹیم ہے جو ہمارے مؤکلان کی جانب سے مذاکرات کرتے ہیں اور ہمارے عملی نقطہ نظر کو استعمال کرتے ہوئے دعوے کا عمل شروع کرتے ہیں۔ ہم قانونی چارہ جوئی کا سہارا لینے سے پہلے تنازعات کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ہم اپنے مؤکل کے ریکارڈ کے تحفظ کو ترجیح دیتے ہیں اور ہمارے پاس مؤثر طریقے سے قرض دہندگان کے ساتھ نمٹنے کے لیے وسائل موجود ہیں۔ اس شعبے میں اپنی مہارت کو مدنظر رکھتے ہوئے، ہم ایسے تصفیے تک پہنچنے میں ماہر ہیں جو تمام شامل فریقین کو مطمئن کرتا ہو۔

عائلی قانون

ہم، اسلامی شریعت اور دیگر مذاہب کے مختلف متعلقہ قوانین کا اطلاق کرتے ہوئے ذاتی اور خاندانی معاملات سے متعلق قانونی مشورہ اور رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔ ایسے معاملات میں جہاں میاں اور بیوی کی قومیتیں مختلف ہوتی ہیں، ہماری ٹیم خصوصی عدالتوں میں ایسے معاملات کو نمٹانے سے متعلق اپنے وسیع تجربے اور علم کی بنیاد پر ان پیچیدگیوں کو مؤثر طریقے سے حل کر سکتی ہے۔

قانون برائے ملازمت

ہم اپنے مؤکلان کو، چاہے وہ ملازمین ہو یا آجر، ملازمت کے رشتے کے دائرہ کار میں پیدا ہونے والے مسائل کے حوالے سے متحدہ عرب امارات کے قانون سے متعلق مشاورت اور قانونی خدمات فراہم کرتے ہیں۔ اس میں تنخواہ کے دعوے، چھٹیاں، جائے کار پر لگنے والی چوٹیں، اور ملازمت سے متعلق دیگر معاملات، چاہے ان کی نوعیت کچھ بھی ہو، شامل ہیں۔

قانون برائے تخلیقی ملکیت

Our team provides valuable services in the field of intellectual property, including Trademark registration and patent protection law.

قانون برائے تیل و گیس

ہم توانائی کی صنعت کے مختلف شعبہ جات، جیسا کہ معدنیات، تیل، گیس، اور قابلِ تجدید توانائی کے ذرائع سے متعلقہ معاملات کو سنبھالنے کے لیے درکار وسائل اور قانونی مہارت رکھتے ہیں۔ ہماری ٹیم مؤکلان کو لائسنس کے اجراء، محفوظ معاہدوں کے مسودے کی تیاری، اُن کے علاقائی کام کے فروغ، اور تیل اور گیس کے بین الاقوامی معاہدوں میں ثالثی، مصالحت اور تنازعات کے حل جیسی قانونی خدمات پیش کرتی ہے۔ اس کے علاوہ، ہم پیٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کے حوالے سے لین دین کی پیچیدگیوں سے نمٹنے میں مہارت رکھتے ہیں جو ہمیں عالمی منڈی میں مؤثر طریقے سے مسابقت کے قابل بناتی ہے۔

غیر ملکی سرمایہ کاری اور کمپنی کا قیام

مؤکلان کو اُن کی کاروباری سرگرمیوں کے لیے مناسب قانونی ادارے کا انتخاب کرنے اور مقامی، gcc، مخلوط اور غیر ملکی کمپنیوں کی تمام اقسام کے قیام اور لائسنس کے انتظامات کرنے کے لیے رہنمائی کرنا۔

ثالثی اور تنازعات کا حل

چونکہ ثالثی، فریقین اور کمپنیوں کے مابین تنازعات کو حل کرنے کا تیز ترین ذریعہ ہے، اس لیے ہم اپنے مؤکلان کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ اپنی تکنیکی رپورٹیں تیار کرنے کے لیے کسی قانونی اکاؤنٹنٹ، انجینئر، یا معالج کو مقرر کریں۔ اس کے بعد ہمارا دفتر دعویٰ دائر کرتا ہے اور ثالثی پینل کے سامنے دلائل پیش کرتا ہے۔ پینل کے سامنے ہماری نمائندگی ایک سیدھے سادھے اور بے عیب قانونی نقطہ نظر کی جاتی ہے جسے حقائق پر مبنی شواہد اور تصدیق شدہ قانونی ذرائع کی تائید حاصل ہوتی ہے۔

معاوضہ اور ٹریفک حادثات

معاوضہ جسمانی اور اخلاقی نقصانات کے لیے قانونی فیصلے کے ذریعے مناسب معاوضہ فراہم کرکے پہنچنے والے نقصان کا ازالہ کرنے کی کوشش ہوتی ہے۔ اس کی وجہ اس عمل پر منحصر ہوتی ہے جس نے نقصان پہنچایا۔

عہد ناموں کا مسودے کی تیاری اور معاہدے

ہماری ٹیم عہد ناموں، معاہدوں، ضمیموں، مچلکوں، تصفیہ جات، جائیداد کی منتقلیوں، اُدھار اور قرضوں کا مسودہ تیار کرنے میں مہارت رکھتی ہے۔ اس کے علاوہ، ہم ٹھیکے، رہن، فروخت کے عہدنامے، تقسیم، اور ثالثی کے معاہدے تیار کرتے ہیں۔ ہمارا پیشہ ورانہ انداز میں قانونی مسودہ تیار کرنے کا طریقہ بالکل واضح اور درستگی کے حامل عہد نامے اور معاہدے کا مسودہ فراہم کرنے کے مقصد سے شقیں تحریر کرنے اور اُنہیں قانونی متن میں ڈھالنے پر مبنی ہوتا ہے۔ یہ نقطہ نظر ملوث فریقین کو مکمل قانونی تحفظ فراہم کرتا ہے اور عدالتی حکام کے سامنے مبہم شقوں کی تشریح کی حوالے سے پیدا ہونے والے تنازعات کے امکانات کو ختم کرتا ہے۔ نیز، ہم عہدناموں کی ذمہ داریوں سے متعلق پیشہ ورانہ قانونی مشاورت کی سہولت کی پیشکش بھی کرتے ہیں۔

قانون برائے ٹیکس اور تنازعات

قانون برائے ٹیکس حالیہ برسوں میں نافذ ہونے والا قانون ہے جو کہ 2018 کے آغاز میں متحدہ عرب امارات میں نافذ ہوا تھا۔ ہم ٹیکس دہندگان اور ٹیکس حکام کے درمیان اختلاف رائے کے نتیجے میں پیدا ہونے والے ٹیکس کے معاملات کو سنبھال سکتے ہیں، جہاں وفاقی ٹیکس حکام، اپنے ٹیکس آڈٹ کرنے کے حق کا استعمال کرتے ہوئے، ہر فریق کے حقوق و فرائض کا تعین کرنے کے لیے ٹیکس دہندگان کے ٹیکس گشواروں کا معائنہ کرنے کے مجاز ہیں۔

قانونی بیمہ

ہماری ٹیم متحدہ عرب امارات میں حکومتی امُور کو چلانے کے لیے قانونی قوانین کے اطلاق کی اہمیت کو اچھی طرح سمجھتی ہے اور یہ بھی اداک رکھتی ہے کہ معاشرہ قانون کے احترام کی بنیاد پر استوار ہوتا ہے۔ ہماری ٹیم نے قانونی بیمہ کے تصور کے اطلاق کا آغاز کر کے افراد اور کمپنیوں کو قانونی طور پر خود کو محفوظ بنانے کا طریقہ فراہم کرنا شروع کر دیا ہے۔ یہ خدمت ہمارے دفتر اور مؤکلان کے مابین سالانہ معاہدے کے ذریعے فراہم کی جاتی ہے جس میں مؤکل، اُس کے اہلِ خانہ یا ان کی کمپنیوں کے لیے بیمہ شامل ہوتا ہے۔

ذاتی معاملات

متحدہ عرب امارات کا ذاتی حیثیت کا قانون خاندانی معاملات سے متعلق ہے جو شادی اور طلاق، اور ہر فریق کے دوسرے پر حقوق، جیسا کہ نفقہ، تحویل، فرمانبرداری، اور وراثت اور وصیت کے معاملات کے مسائل کو منظم کرتا ہے۔ ہم قانونی معاونت کے لیے ماہر وکلاء کی ٹیم فراہم کرتے ہیں جو ذاتی معاملات سے متعلق مقدمات میں ہمارے مؤکلان کی نمائندگی کرتے ہیں۔

ذاتی معاملات

Marriage is peace and stability, and every person seeks to merge with their partner to enjoy a happy married life. Therefore, the UAE Personal Status Law is concerned with the family, regulating issues of marriage and divorce, and each party’s rights over the other, such as alimony, custody, obedience, and matters of inheritance and will. Marriage life is based first on responsibility and commitment, then love and affection. If any party abandons their duties, this is a danger that threatens the stability of marriage life. Therefore, the Law gave the husband the right to divorce unilaterally. It also organized judicial divorce based on the wife’s desire.

قانونی بیمہ

We all hear about various types of insurance such as life insurance, health insurance, car insurance, and many other sectors of insurance. But have you ever thought about insuring your legal life? Our team understands well the importance of applying legal rules in the United Arab Emirates to govern government operations, as well as the fact that society is built on the foundation of law respect. The effectiveness of insurance is seen as the sole means to confront risks. Our team has embarked on the implementation of the concept of legal insurance, providing individuals and companies with a way to secure themselves legally. This is done through an annual agreement between our office and clients that covers insurance for the client, their family, or their own companies. We oversee their legal affairs in various aspects, including:

قانون برائے ٹیکس اور تنازعات

Tax Law is a recent law that came into effect at the beginning of 2018 in the UAE. Taxes are of significant importance in the system of financial Law for every country. Taxes are considered an effective tool to achieve the country’s meaningful objectives relating to economic and social policies. The Emirati legislator has authorized the Federal Tax Authority to impose and collect taxes and put major guarantees for taxpayers protecting their rights against arbitrary if they are exposed to it, as they can resort to the judiciary when tax disputes occur, which are the committees approved by the state according to laws regulating their work.