بدر بلھوش ایڈووکیٹس اینڈ لیگل کنسلٹنٹس
بانی
امارتِ دبئی میں بدر بلھوش ایڈووکیٹس اینڈ لیگل کنسلٹنس کے بانی ڈاکٹر عبداللہ بلھوش مختلف شعبہ جات میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ ڈاکٹر بدر بلھوش نے اپنے پیشے کی تاریخ میں کئی اعزازات اور اعلیٰ کارکردگی کی اسناد حاصل کی ہیں۔ ڈاکٹر بدر عبداللہ بلھوش نے ابوظہبی میں اتحاد ایئرویز کے لیے اور وزارت داخلہ میں بطور فنانشل اکاؤنٹنٹ کام کیا، اس کے بعد اُنہوں نے مالیاتی انتظام کے شعبے میں ابوظہبی پولیس کے جنرل کمانڈ میں کام کیا، اور پھر آخر میں پروفیسر ناصر الشمسی ایڈووکیٹس اینڈ لیگل کنسلٹنس کے دفتر میں بطور وکیل اور ڈائریکٹر کام کیا۔ اُنہوں نے متحدہ عرب امارات میں، انٹرنیشنل جوڈیشل کمیشن فار آربٹریشن اینڈ کلیم سیٹلمنٹ سروسز سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری حاصل کی۔ ڈاکٹر بدر عبد اللہ بلھوش کے پاس بینک کے تصفیے (سیٹلمنٹ)کا وسیع علم ہے اور وہ مختلف زبانیں، عربی، انگریزی، اُردو اور فرانسیسی بولنے میں مہارت رکھتے ہیں۔
اُنہیں قانونی چارہ جوئی کے فن میں اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور اپنے اس عقیدے کی وجہ سے بعض اہم مقدمات میں مقرر کیا گیا کہ پیشہ ورانہ کام سب سے زیادہ مؤثر انداز میں مؤکلان پر اثر انداز ہوتا ہے۔ "اپنے کام کو بولنے دو۔"